وجئے واڑہ :آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ نیٹ کوروکنے کے لیے مرکز کا آرڈیننس ان طلبہ کے لیے فائدہ مند ہوگا جو اپنی تعلیم سے متعلق الجھن کا شکار ہیں۔چندرابابونائیڈو نے میڈیکل اور ا نجینئر نگ کورسس میں داخلو ں کے لیے ریاستی سطح پر منعقدہ ایمسٹ امتحان کے نتائج وجئے واڑہ میں جاری کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس آرڈیننس پر مرکز کی ستائش کی۔ایمسٹ نتائج میں لڑکیوں کو سبقت حاصل رہی ۔
چار ٹاپ رینکس میں سے تین رینکس لڑکیوں نے حاصل کئے ۔ ہیما لتا 156 نشانات کے ساتھ ٹاپر رہی ۔اعلی میڈیکل تعلیم کے لیے سپریم کورٹ نے آل انڈیا امتحان کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ ہر میڈیکل سیٹ کے لیے لی جانے والی 1.5کروڑ روپئے کی فیس لینے سے روکا جاسکے تاہم بیشتر ریاستی حکومتیں جن میں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کی حکومتیں بھی شامل ہیں، میڈیکل سیٹس کے لیے مرکزی امتحان منعقد نہیں کرنا چاہتی ہیں۔اسی دوران مرکزی حکومت نے نیٹ کو ملتوی کرنے کے لیے آر ڈیننس لایا ہے ۔