حیدرآباد:رونو طوفان آندھراپردیش سے اوڈیشہ کی سمت پیش قدمی کر گیا ہے ۔ شمالی ساحلی آندھراپردیش میں شدید بارش کے بعد یہ طوفان اوڈیشہ کی سمت پیش قدمی کرگیا ہے اور آج شام تک بنگلہ دیش کے چٹگانگ کی طرف جائے گا ۔ اس طوفان کے زیر اثر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے کئی ساحلی علاقوں میں شدید سے شدید ترین بارش ہوگی۔ میزورم ‘ آسام ‘ منی پور اور تریپورہ میں بھی آئندہ 36گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان ہے ۔
اس طوفان کے اثر سے آندھراپردیش کے ساحل پر 45سے 50کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں ۔ مچھیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں ۔ وشاکھا پٹنم میں بندرگاہی علاقوں میں خطرہ کے نشان لگادیئے گئے ہیں۔