مہوبہ:اترپردیش میں مہوبہ ضلع کے سرینگر علاقے میں آج صبح جنگل میں چھ مور مردہ حال میں پڑے ملے ۔ڈیویژنل فاریسٹ افسر رمیش چندر نے بتایا کہ مقامی لوگوں سے موصول اطلاع کی بنیاد پر بلرہی کے جنگل میں ایک جگہ سے چھ مورمردہ حالت میں برآمد کئے گئے ۔
پہلی نظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شکاریوں نے انہیں زہریلا دانا کھلایا جس سے ان کی موت ہوگئی۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں کچھ دنوں سے دھومنتو طبقے کے مشتبہ شکاریوں کی آمدورفت دیکھی گئی۔کل شام مقامی لوگوں نے دو شکاریوں کو مردہ موروں کے ساتھ پکڑا لیکن افرا تفری کا فائدہ اتھاکر شکاری بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔اس سلسلے میں نامعلوم شکاریوں کے خلاف قومی پرندوں کو قتل کرنے کا معاملہ درج کرلیاگیا ہے ۔مردہ موروں کو پوسٹ مارٹم کرانے کے لئے بھیجا گیا ہے ۔فاریسٹ ایریا افسر سے معاملے کی جانچ کرائی جارہی ہے ۔