کلکتہ:مغربی بنگال کے مغربی مدنی پور ضلع کے دیبرا بلاک کے ایک گاؤں میں زہریلی کا مکھی کا آتنک پھیلا ہوا ہے ، زہریلی مکھی کے کاٹنے کی وجہ سے 8افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔اس کی وجہ سے پورے گاؤں کے باشندے خوف و ہراس میں ہیں ۔دیبرا اسپتال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8افراد کو مکھی کاٹنے کی وجہ سے الرجک اور دیگر تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
انہیں ایک بڑی مکھی نے کاٹ لیا ہے ۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مکھی کے کاٹنے کی وجہ سے بڑا سوراخ ہوگیا ہے ، اس کی وجہ سے انہیں جلن کی تکلیف ہوتی ہے ، اب تک دو افراد اسپتال میں داخل ہیں جب کہ بقیہ افراد کو ابتدائی علاج کے بعد رخصت کردیا گیا ہے ۔ضلع انتظامیہ کو رپورٹ ملنے کے بعد گاؤں میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔
مدنی پور میڈیکل کالج نے بھی کہا ہے کہ ان کے یہاں بھی ایک مریض کو داخل کرایا گیا ہے جس نے زہریلی مکھی کے کاکانٹے کی شکایت کی ہے ۔مغربی مدنی پور کے ضلع مجسٹریٹ جگدیش مینا نے کہا کہ متاثرافراد علاج کے بعد اب صحت یاب ہیں ۔زولیوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر کیلاش چندرا نے کہا کہ اس مکھی کی شناخت ‘ٹرینٹولا ‘ کے طور پر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکھی کی جو تصویر دکھائی گئی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے یہ مکھی ‘ٹرینٹولا ‘ ہی ہے ۔اس کے کاٹنے کی وجہ سے کوئی جانی خطرہ نہیں ہوسکتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے الرجک اور جلن کی شکایت ہوسکتی ہے ۔