ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی پھر سے ڈانس شو کی جج بننے کی تیاری میں ہیں۔
ڈانس ریلیٹی شو کو جج کر چکیں شلپا ایک بار پھر چھوٹے پردے پر واپسی کر رہی ہیں۔شلپا ”نچ بلیے ”اور ”جھلک دکھلا جا”جیسے ڈانس شو جج کرچکی ہیں اور اس بار وہ بچوں کا ڈانس ریلیٹی شو جج کریں گی۔
شلپا نے کہا،”ڈانس میرا شوق ہے اور مجھے بچے بہت پسند ہیں تو یہ شو میرے لئے ہی ہے ۔آج کل بچوں میں صلاحیتیں کوٹ کوٹ کر بھری ہیں،ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔سب سے زیادہ بچوں کی معصومیت لطف اندوز کرتی ہے ۔”
بتایا جاتا ہے کہ شلپا کو اس شو کے لئے پہلے سے زیادہ فیس کی پیش کش کی گئی ہے ۔شلپا نے شو کا پہلا پرومو بھی شوٹ کیا ہے ۔