نئی دہلی:سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ (سی بی ایس ای) نے آج دسویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
ان نتائج میں ایک مرتبہ پھر بیٹیوں نے سبقت حاصل کی ہے اور ان کی کامیابی کا تناسب بہتر رہا ہے ۔
کل 96.21 فیصد طلبہ دسویں امتحان میں کامیاب قرار دئے گئے ہیں جن میں سے طالبات کی کامیابی کا فیصد 96.36 اور طلبہ کا فیصد 96.11 رہا۔
گزشتہ سال 97.32 فیصد طالب علم دسویں میں کامیاب ہوئے تھے ۔
یکم مارچ سے 28 مارچ کے درمیان ہوئے امتحان میں 1491293 طالب علموں نے شرکت کی تھی۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں ساڑھے آٹھ فیصد زیادہ ہے ۔
ترواننت پورم زون کا نتیجہ اس مرتبہ بہترین رہا ہے جہاں 99.87 فیصد طالب علم کامیاب ہوئے ہیں۔