تھانے:جمعرات کو ڈومبی ویلی کی کیمیکل فیکٹر ی میں ہونے والے دھماکے کے بعد ملبے سے آج ایک مزید لاش برآمد کی گئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے ۔
ایڈیشنل پولس انسپکٹر ایس ایس ڈیلے نے بتایا کہ فیکٹری کے ملبے سے آج سویرے پانچ بجے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔ جس کی شناخت مایوریش ویگولے (28) کے طور پر کی گئی ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔
تاہم، ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے یہ شخص ملازمین میں سے ہے یا کوئی دوسرا آدمی ہے ۔
حکام نے بتایا کہ دھماکہ کے بعد سے جائے وقوعہ پر راحت رسانی کے کام جاری ہیں اور آج شام تک ریسکو آپریشن مکمل ہوجائے گا۔