ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنے شوہر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
2016 کو بالی ووڈ میں فلمی جوڑیوں کے ٹوٹنے کا سال کہا جارہا ہے کیونکہ رواں برس کے آغاز سے اب تک برسوں پرانی شادیاں اور منگنیاں ٹوٹنے کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں ،
اس میں اداکارہ ودیا بالن اور فلم ساز سدھارتھ رائے کپور بھی شامل ہیں، دونوں نے دو برس قبل دھواں دھار عشق لڑانے کے بعد شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان بھی تعلقات خراب ہونے کی خبریں گرم ہیں لیکن ودیا بالن نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ممبئی میں اپنی مراٹھی فلم ’’ایک البیلا‘‘ کے ٹریلر کی لاؤنچنگ تقریب کے دوران جب ودیا بالن سے ان کے شوہر کے ساتھ خراب تعلقات پر سوال کیا گیا تو انہوں سے ان خبروں کو من گھڑٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کی جانے والی باتیں محض افواہیں ہیں، ان کی شوہر سے لڑائی ہوئی اور انہیں ہی اس کا علم نہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی اپنے شوہر کے ساتھ خراب تعلقات کی وجہ کو کنگنا رناوت اور ہریتھک روشن کی لڑائی کے ساتھ جوڑا جارہا تھا جس میں ودیا نے کنگنا رناوت کی حمایت کی تھی جو ان کے شوہر کو ناگوار گزری تھی۔