اعظم گڑھ: اترپردیش میں اعظم گڑھ کے اھرولا علاقے میں ایک اسکول کا گیٹ گرنے سے ایک بچی سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ حسنہ ڈیھہ کے رہنے والے الطاف کا بیٹا شعیب (07) اور عقیل کی بیٹی شفا (06) کل شام پرائمری اسکول کے پاس کھیل رہے تھے ۔
اس درمیان، اسکول کا گیٹ ان پر گر گیا جس کے نیچے دب کر دونوں کی موت ہو گئی۔