چنئی:تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جے للتا نے آج کیرالہ کے وزیر اعلی پنري وجین کو ان کی قیادت میں ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر لے جانے
کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
مسٹر وجین کو بھیجے اپنے تہنیتی پیغام میں محترمہ جے للتا نے کہا، ”میں آپ کو کیرالہ اسمبلی انتخابات میں بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) کی شاندار فتح کے بعد
کیرالہ کا وزیر اعلی بننے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ریاست کی ترقی کے لئے پر امیدہوں ”۔