نئی دہلی:ہندوستان کی ‘ایکٹ ایسٹ ‘پالیسی کے مظاہرے اور عملی طور پر ہندوستانی بحریہ کے ذریعے اپنے دائرہ کار کے افزوں اضافے کے طور پر ہندوستانی بحریہ کا جنگی جہاز ست پورا اور کرچ فلیگ آفیسر کمانڈنگ مشرقی فلیٹ ریئرایڈمیرل ایس وی بھوکارے ، وائی ایس ایم ، این ایم ویتنام کے خلیج کیمرن میں پہنچ گئے ہیں۔
یہ جہاز چار روزہ دورے پر وہاں گئے ہیں اور جنوبی چین کے سمندر اور مغربی بحرالکاہل میں مشرقی بیڑے کی تعیناتی کے تحت وہاں گئے ہیں۔
اپنے اس دورے کے دوران آئی این شپ ویتنام کی عوامی بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ ربط وضبط قائم کریگا تاکہ دونوں ملکوں کی بحریہ کے دوران تعاون میں اضافہ ہوسکے ۔ اس کے علاوہ سینئر سرکاری اور فوجی افسروں سے ملاقات ، کھیل کود اور ثقافتی رابطہ کاری اور ایک دوسرے کے یہاں استعمال ہونے والے بہترین طریقہ ہائے کار کے باہم تبادلے کے ذریعے تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ دونوں ملکوں کی بحریاؤں کے درمیان باہمی افہام وتفہیم میں اضافہ ہوسکے ۔ دورے پر گئے ہندوستان بحریہ کے جہازویتنام کی بحریہ کے ساتھ ملکر بحری مشقیں بھی کریں گے جن کا مقصد مواصلات اور تلاش اور بچاؤ کے ضوابط کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔
آئی این ایس ست پورا کی کمان کیپٹن اے این پرمود کررہے ہیں اورآئی این ایس کرچ کی کمان کمانڈر شرد سنسونوال کررہے ہیں۔ ہندوستان اور ویتنام کے مابین باہمی تعلقات مضبوط دوستانہ ثقافتی ، مذہبی ، اقتصادی بنیادی پر قائم رہے ہیں جن کی تاریخ دوسری صدی عیسوی پر محیط ہے ۔
ہندوستانی تہذیب کے اثرات دونوں ممالک کے مابین گہرے تاریخی روابط کا پتہ دیتے ہیں۔ ہندوستان ویتنام تعلقات حال کے دنوں میں دونوں ملکوں کے مابین فعال اقتصادی تعلقات قائم ہونے اور سلامتی اْمور کے معاملے میں دونوں کی ہم آہنگی سے ظاہر ہوتے ہیں۔ ہندوستان۔ ویتنام کے دس سرفہرست تجارتی شرکائے کار میں شمار ہوتا ہے ۔ میکانگ۔ گنگا امداد باہمی پہل قدمی جس کا ایک انوکھا اور منفرد تہذیبی فاؤنڈیشن ہے ۔ اس کے ذریعے اس خطے میں سماجی۔ اقتصادی ترقیات آسکتی ہیں کیوں کہ یہ فاؤنڈیشن اپنے آپ میں وسیع پیمانے پر مضمرات کا حامل ہے ۔
بھارتی بحریہ ویتنام کی عوامی بحریہ کے ساتھ وسیع رابطے قائم رکھے ہوئے ہے ، خاص طور سے تربیت کے شعبے میں بھارتی بحریہ نے ویتنام سے قریبی تعلقات بنا رکھے ہیں۔
اس کے علاوہ ساز وسامان اور مشینوں کی مرمت ، رکھ رکھاؤ ، اہم اشیا کی سپلائی اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں بھی قریبی تعلق رہا ہے ۔ باہمی بندرگاہوں کا دورہ اعلیٰ سطحی وفود کی آمدورفت اور تربیتی تبادلے دونوں ممالک کے مابین بحری تعاون مظہر رہے ہیں۔ گزشتہ اکتوبر 2015 میں بھارتی بحریہ کے جہاز نے ویتنام کا دورہ کیا تھا جب سہیادری ڈا نانگ میں جاکر ٹھہراتھا۔
موجودہ دورے کے مقصد دونوں ممالک کے بحریاؤں کے مابین تعلق او رتعاون کو بڑھانا ہے اس سے دونوں ممالک کے مابین پہلے سے استوار تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور دنیا کے اس اہم حصے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔