ہندوستانی پنجاب کے سابق وزیر اعلی بے انت سنگھ کے پوتے ہرکریت سنگھ نے ذاتی پسٹل سے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ہے، ہرکریت سنگھ ذہنی دباو کے مرض میں مبتلا تھے۔
ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی پنجاب کے سابق وزیر اعلی بے انت سنگھ کے پوتے ہرکریت سنگھ نے ذاتی پسٹل سے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ہے، ہرکریت سنگھ ذہنی دباو کے مرض میں مبتلا تھے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کا پوتا ہرکریت سنگھ گذشتہ 15سال سے ڈیپریشن کا شکار تھے اور ان کا مسلسل علاج بھی ہو رہا تھا ۔ہرکریت سنگھ نے ذاتی پسٹل سے اپنے سر میں گولی مار لی ،انہیں شدید زخمی حالت میں چندی گڑھ کے نجی ہسپتال میں لیجایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ۔تاہم ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ ہرکریت سنگھ نے خود کشی اپنی بیماری یا کسی خاندانی دباؤ کی وجہ سے کی یا اس کی موت کے پیچھے کوئی اور راز ہے ۔چندی گڑھ پولیس خود کشی کی وجہ جاننے میں مصروف ہو گئی ہے ۔