نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے پلگاؤں مرکزی اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے سے سکیورٹی جوانوں کی موت پررنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
مسٹر مودی نے آج اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اسلحہ ڈپومیں آگ لگنے سے انہیں کافی دکھ پہنچا ہے ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے اس حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کی ہے ۔ انہوں نے وزیر دفاع منوہر پاریکر سے جائے حادثہ کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے ۔