بھنڈ: مدھیہ پردیش کی بھنڈ میونسپل کونسل آفس کے احاطے میں ایک ملازم کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ بھیکم شاکیہ کل دیر شام اپنا کام کاج ختم کرنے کے بعد گھر جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں نے اس پرفائرنگ کردی جس کی وجہ اس نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملازم کے جسم پر دو گولیاں لگی ہیں. پولیس نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے . واقعہ کے پندرہ گھنٹے بعد بھی ملزمین کے بارے میں کوئی پختہ سراغ نہیں مل سکا ہے ۔مصروف ترین علاقے میں واقع میونسپل کمپلکس میں کل شام تقریبا سات بجے ہوئے اس واقعہ کے بعد مارکیٹ میں بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔. بتایا گیا ہے کہ یہ ملازم دہاڑی پر کام کرتا تھا۔