مدھے پورا: بہار میں مدھے پورا ضلع کے صدر تھانہ علاقے میں آج علی الصبح معمولی تنازعہ پر ایک دکاندار کے پیٹ پیٹ کر قتل کے خلاف مشتعل افراد نے صبح سے سڑک جام کر رکھی ہے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کالج چوک کے نزدیک پان دکاندار گوتم کمار گپتا (24) کی ٹرک کے مالک اور ڈرائیور نے مل کر لوہے کے سریے سے دیر رات کو جم کر پٹائی کر دی جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا. زخمی گوتم کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں صبح اس کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ گوتم کی دکان کے آگے ڈرائیور نے ٹرک لگا دیا جس کی اس نے مخالفت کی تھی. اسی معاملے پر اسے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد سے ٹرک کا مالک اور ڈرائیور فرار ہے . پولیس ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔اس درمیان واقعہ کے خلاف آج صبح سے مقامی لوگوں نے لاش کے ساتھ کالج چوک کے نزدیک سڑک جام کر دی ہے . مشتعل افراد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں. پولیس اور انتظامیہ کے افسران لوگوں کو سمجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔