لکھنئو: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو سے متھرا میں ہوئے تشدد کے سلسلہ میں معلومات حاصل کرکے انہیں مدد کا بھروسہ دلایا۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ مسٹر سنگھ نے مسٹر یادو سے فون پر بات کی۔ مسٹر یادو نے انہیں واقعہ کی تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے اب تک ہوئی کارروائی سے مطلع کرایا۔ مسٹر سنگھ نے اس واقعہ کو افسوسناک بتایا اور وزیر اعلی کو ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا۔
قابل ذکر ہے کہ کل رات پولیس اور مبینہ ستیہ گرہ کرنے والوں کے درمیان متھرا کے جواہر باغ میں ہوئی فائرنگ میں دو پولیس والوں سمیت 21 افراد مارے گئے ہیں۔ پولیس کی تلاشی مہم کے دوران یہاں سے کافی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔