نئی دہلی:متھرامیں ناجائز قبضہ کرنے والوں اورپولیس کے درمیان جھڑپ میں ۲۴؍افراد کی موت کے سلسلے میں بی جے پی نے ا ٓج اترپردیش حکومت پر حملہ تیز کردیا۔ایسے میں متھراسے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کی جانب سے ٹوئیٹر پر ایک فلم شوٹنگ کے فوٹواپ لوڈ کئے جانے سے ان کی پارٹی شرمشار ہے۔
حالانکہ انھوں نے فوراان تصاویر ہٹٓادیا اوربعد میں متھراواردات میں ایس پی اورتھانہ انچارج کی موت پر افسوس ظاہر کیا۔
ہیما مالنی نے ٹوئیٹر پر یہ بھی کہا کہ وہ متھراسے واپس آئیں ہیں اوراگر’میری موجودگی ضروری ہوئی تو میں پھروہاں جائوںگی‘
انھوں نے کہا کہ میں متھراسے واپس آئی ہوں اورمجھے وہاں ہوئے تشدد کی خبریں ملیں جس میں پولیس اہلکاروں نے جان گنوائی۔اس خبر سے مجھے بہت افسوس ہے۔میری موجودگی ضروری ہوئی تو میں وہاں دوبارہ جائوںگی۔
اس سے قبل اداکارہ ہیما مالنی نے ممبئی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے کئی فوٹوٹوئیٹرپر ڈالے تھے۔اورسوشل میڈیا پراس کی تنقید ہونے کے بعد انھوں نے یہ فوٹوہٹادیا۔بی جے پی نے کہا کہ وہ(ہیما)صورت حال کے سلسلے میں انتہائی حساس ہیں۔حالانکہ اس معاملے کا استعمال توجہ ہٹانے کیلئے نہیں کیاجانا چاہئے۔کیونکہ نظم ونسق ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے ناکہ مقامی رکن پارلیمنٹ کی۔