مظفر پور: بہار میں ضلع مظفر پور کے دیوریا تھانہ علاقے میں کل دیر رات ٹرک اور کار کے تصادم میں دو بچوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع مغربی چمپارن کے شکارپور تھانہ علاقے کے اکھوا جمنیا گاؤں کے سنتوش کمار اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ ذاتی گاڑی سے پٹنہ جا رہے تھے کہ اسی وقت وشن پور سریا گاؤں واقع ایک لائن ہوٹل کے قریب ٹرک ڈرائیور کی طرف اچانک بریک لگائے جانے کی وجہ سے ان کی گاڑی ٹرک میں پیچھے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں بیٹی بنشیکا رائے (13) اور بیٹے ستیانش کمار (2) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ سنتوش سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو پٹنہ کے ایک نجی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا ہے ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر فرار ہو گیا۔ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے شری کرشن میڈیکل کالج ہسپتال بھیجی گئی ہیں۔