نئی دہلی:جہاں قومی دارالحکومت میں آج بھی لوگ چلچلاتی دھوپ اور گرمی سے پریشان رہے وہیں محکمئہ موسمیات نے آئندہ دو تین دن تک کسی طرح کی راحت ملنے کو خارج از امکان قراردیا ہے ۔
دارالحکومت میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30.2 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیاگیا۔ دن کا درجئہ حرارت بھی پچھلے تین، چار دنوں سے 41 اور 43 ڈگری سیلسس کے درمیان ریکارڈ کیا جاتا رہا ہے ۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں میں شمال مغرب اور وسطی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کسی نمایاں تبدیلی نہ ہونے کی پیشن گوئی کی ہے ۔