نیامی:شدت پسندتنظیم بوکو حرام نے جنوب مشرقی نائیجر شہر بوسو پر ایک بار پھر قبضہ کر لیا ہے ۔ بوسو کے میئر ممودو بوکو اور ایک فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی رات کو نائیجر اور نائیجیریا کے فوجیوں کے ساتھ لڑائی کے بعد اس شہر پر کنٹرول کرلیا۔ تاہم نائیجیریا حکومت نے کہا کہ
شہر پر اب بھی حکومت کا ہی قبضہ ہے ۔
نائیجیریا کی وزارت دفاع نے بتایا کہ فوجیوں نے بوسو پر ہفتہ کی صبح کنٹرول حاصل کر لیا تھا لیکن میئر بوکو نے کہا کہ اتوار کی رات کو پھر سے فوج نے کنٹرول کھو دیا اور بوکو حرام نے ایک بار اس شہر پر قبضہ کرلیا۔ ڈپھپھا کے ایک فوجی ذرائع نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی۔