استنبول: وسطی استنبول میں آج ترک پولس کی ایک بس کو ہدف بناکر کئے گئے بم حملے میں 11 افراد کی موت ہو گئی اور 36 دیگر زخمی ہو گئے ۔
استنبول کے گورنر واسپ ساھن نے یہ اطلاع دی۔
اس حملے میں 36 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے ۔ یہ حملہ آج صبح کے مصروف وقت میں کیا گیا ۔
اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے نہیں لی ہے لیکن ترکی میں حالیہ دنوں میں ہونے والے اس طرح کے حملوں میں کرد دہشت گردوں اور اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جن[؟]گجوؤں کا ہاتھ پایا گیا ہے ۔