واشنگٹن:امریکی صدر بارک اوبامہ نے صدر کے عہدے کا ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار بننے کے لئے نمائندوں کا ضروری ووٹ حاصل کر لینے پر ہلیری کلنٹن کو مبارکباد دی ہے ۔ یہ اطلاع امریکی صدارتی محل کے ترجمان نے دی ہے ۔مسٹر اوبامہ نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ ہلیری کلنٹن نے اپنی تاریخی مہم سے متوسط [؟][؟]طبقہ کے لاکھوں خاندانوں کو متاثر کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق مسٹر اوبامہ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے دوسرے امیدوار برنی سینڈرس کی بھی تعریف کی ہے ۔ مسٹر اوبامہ مسٹر سینڈرس کی درخواست پر آج ان سے ملنے والے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر اقتصادی عدم مساوات کے خلاف لڑنے کے لئے مسٹر سینڈرس کی تقریر کی تعریف کی۔