گوگل نے اپنے ڈیسک ٹاپ سرچ رزلٹس کے لیے نئے میٹریل ڈیزائن لے آﺅٹ کی آزمائش شروع کردی ہے۔گوگل نے 2014 میں اپنی سالانہ آئی او کانفرنس کے دوران میٹریل ڈیزائن کو متعارف کرایا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ نیا گرڈ بیسڈ ڈیزائن اینڈرائیڈ اور ویب پر متعارف کرایا جائے گا۔
تاہم اس میں کافی عرصہ لگا اور اب سرچ رزلٹس کے لیے اس کی آزمائش شروع کی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ گوگل نے اپنی ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ کے نئے انداز کی آزمائش شروع کی تھی اور اب یہ گوگل ڈاٹ کام کے سرچ رزلٹس پر بھی شو ہونے لگا ہے۔
اس لے آﺅٹ میں سب سے بڑی تبدیلی ویژول کی ہے، جو آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
اسی طرح مخصوص سرچ رزلٹس کی معلومات کارڈز کی شکل میں مین رزلٹس کے سائیڈ میں دکھائی جائے گی۔
ابھی یہ تبدیلی کچھ مخصوص صارفین تک ہی متعارف کرائی گئی ہے اور امکنا ہے کہ جب اس ڈیزائن کو سرچ پیج پر ڈیفالٹ کردیا جائے گا تو اس میں مزید تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی۔
اس ڈیزائن میں کچھ ایسی تبدیلیاں بھی ہیں جو اس وقت اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہیں اور گوگل ڈاٹ کام کا ہوم پیج کو بھی پہلے سے بہتر اور خوبصورت بنایا جارہا ہے۔