آر:بہار میں ضلع بھوج پور کے نوادا تھانہ علاقے میں آج صبح مسلح بدمعاشوں نے ڈپٹی میئر بسنت سنگھ کو گولی مارکر شدید طور پرزخمی کردیا۔پولس سپرنٹنڈنٹ چھترنیل سنگھ نے یہاں بتایا کہ 55سالہ مسٹر سنگھ صبح ٹہلنے نکلے تھے اسی وقت پہلے سے گھات لگائے بدمعاشوں نے انہیں گولی ماردی۔انہوں نے بتایا کہ شدید طور پر زخمی ڈپٹی میئر کو فوراً آرا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ بعد میں ان کے رشتہ داروں نے انہیں آرا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے ۔ڈپٹی میئر پر ہوئے حملے کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔پولس بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔