حاجی پور:بہار انٹرمیڈیٹ امتحان میں فرضی ٹاپرس معاملے کے ماسٹر مائنڈ ویشالی ضلع کے ویشون یو رائے انٹرمیڈیٹ کالج کیرت پور کے پرنسپل
امت کمار عرف بچہ رائے نے آج پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی۔
ویشالی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار نے یہاں بتایا کہ انٹرمیڈیٹ میں فرضی ٹاپرس کا ماسٹر مائنڈ بچہ رائے نے ضلع کے بھگوان پور تھانہ حلقہ میں واقع اپنے
ویشوندیو رائے انٹر کالج کیرت پور میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی۔انہوں نے بتایا کہ بچہ رائے نے اپنی خودسپردگی کی خبر آج پولیس کوقبل سے ہی دے رکھی تھی
اور اسی کے پیش نظر کالج کیمپس میں متعدد تھانوں کی پولیس موجود تھی۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ بچہ رائے کی گرفتاری کے بعد اس کی اطلاع خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو دے دی گئی ہے ۔ ایس آئی ٹی جلد ہی بچہ رائے کو گرفت میں لے کر
پوچھ گچھ کرے گی۔
بچہ رائے کی تلاش میں ایس آئی ٹی اور ویشالی پولیس آج صبح ہی حاجی پور، ویشالی میں واقع اس کی رہائش گاہ اور کیرت پور کالج گئی تھی۔ فرضی ٹاپرس معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد سے اس معاملے کی تحقیقات میں لگی ایس آئی ٹی بچہ رائے کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے ماری کر رہی تھی۔ اسی ترتیب میں
ایس آئی ٹی کی ٹیم کل کے بچہ رائے کے سسرال جھارکھنڈ کے جمشید پور بھی گئی تھی۔
ایس آئی ٹی نے بچہ رائے کے گھر دو دن پہلے چھاپہ ماری کی تھی جس دوران بڑی تعداد میں انٹر میڈیٹ کی جوابی کاپی، ایڈمٹ کارڈ، مارک شیٹ سمیت امتحان سے منسلک
دستاویزات کو ضبط کیا تھا۔ ایس آئی ٹی کے پاس بچہ رائے کے خلاف جعلسازی کے پختہ ثبوت ہیں اور ایس آئی ٹی نے کل ہی بچہ رائے کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری
کرنے کے لئے عدالت میں عرضی دی تھی۔
بچہ رائے کے ویشوندیو رائے انٹر کالج کیرت پور ہی اس بار سائنس فیکلٹی کے ٹاپر سوربھ سریشٹھ، سائنس فیکلٹی کے تیسرے ٹاپر راہل کمار اور آرٹ فیکلٹی کی ٹاپر روبي رائے [؟]
بنی تھیں۔ ان طلباء کے علاوہ کئی دیگر طالب علم بھی اسی کالج سے اونچے مقام اور نمبروں سے کامیاب ہوئے تھے ۔