حیدرآباد : محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے دوسرے دن بھی شہر حیدرآباد اور دیگر مقامات پر پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے خلاف مہم جاری رکھی ہے ۔
افسروں نے بسوں کی جانچ کی ۔ نامناسب دستاویزات اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جارہی 13بسوں کو ایل بی نگر میں ضبط کیا گیا ۔
فٹنس کے بغیر چلائی گئی بسوں کے مالکین کے خلاف معاملہ درج کیا گیا اور قواعد کی خلاف ورزی پر بسوں کی ضبطی عمل میں آئی ۔
مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر یہ مہم چلائی جارہی ہے ۔