دھول پور:راجستھان میں دھول پور ضلع کے مورولی علاقے میں کل رات کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو مزدوروں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔پولس کے مطابق یہ سبھی مزدور مدھیہ پردیش کے رہنے والے ہیں۔متوفی سونو اور امرلال دونوں بورگاؤں کے ضلع بیتول (مدھیہ پردیش )کے رہنے والے ہیں۔شدید طور پر زخمی ایک شخص کو آگرہ کے لئے ریفر کیاگیا ہے جبکہ دو کا علاج یہاں ضلع اسپتال میں چل رہا ہے ۔حادثے کے بعد سے ٹھیکیدار فرار ہے ۔