لکھنؤ، 13 جنوری (یوا ین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اترپردیش میں کم سے کم پچاس فیصد لوک سبھا سیٹوں پر امیدواورں کا انتخاب خصوصی فارمولے کیتحت کرے گی جس میں اترپردیش کی کل نشستوں میں سے کم از کم آدھے پر بڑے چہرے یا دیگر جماعتوں سے آنے والوں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ بی جے پی لوک سبھا کی کم سے کم 40 سیٹوں پر یہ فارمولہ آزماناچاہتی ہے ۔ ان سیٹو ں پر پارٹی کے بڑے چہرے اور باہر سے آنے والے امیدوار انتخابات لڑیں گے ۔بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کا عروج اور پارٹی کے اندر ایک دوسری کی ٹانگ کھنچائی سے محتاط بی جے پی ریاست کی کم سے کم 50 فیصد سیٹوں کو ہر حال میں جیتنا چاہتی ہے ۔