نئی دہلی: اسکولوں میں یوگا کو فروغ دینے کے مقصد سے پہلی بار منعقد قومی یوگا اولمپیاڈ میں مسلم طالب علموں سمیت 16 دیگر طالب علموں کو آج ملک بھر میں ان کے بہترین کارکردگی کے لئے ایوارڈ سے نوازاگیا۔فروغ انسانی وسائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے یہاں یوگا اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب میں مختلف ریاستوں سے منتخب کئے گئے طالب علموں میں سے بہترین کارکردگیکا مظاہرہ کرنے والے طالب علموں کو یہ انعامات پیش کئے ۔ تین روزہ قومی یوگا اولمپیاڈ کا آغاز 18 جون کو ہواتھا اور آج دارالحکومت کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں اس کا اختتام ہوا۔ اس میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 321 طالب علموں نے حصہ لیا اور ڈویژن، ضلع اور ریاستی سطح پر منتخب کردہ طلبا نے یوگ کا مظاہرہ کیا۔ ملک کے دور دراز کے انڈمان سے بھی چار دن کے سفر کے بعد طالب علم اس تقریب میں حصہ لینے کے لئے پہنچے تھے ۔محترمہ ایرانی نے فاتح طالب علموں کو انعام میں سونے ، چاندی اور کانسہ کے تمغوں کے علاوہ توصیفی اسناد اور کتابیں بھی تحفتادیں۔ تقریب میں یوگا سے متعلق دو کتابوںکا اجرابھی کیا گیا، جن کی اشاعت قومی تعلیمی تربیت ریسرچ کونسل نے کیا ہے ۔محترمہ ایرانی نے اس موقع پر والدین اور طالب علموں سے اپنی روزمرہ کی زندگی میں کچھ وقت یوگا کے لئے نکالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذہن کو مستحکم اور پرسکون کرنے اور کشیدگی کو دور رکھنے کے لئے یوگا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کے لیے طالب علموں کی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کا مقصد اسکولوں کے بعد اب اسے یونیورسٹی تک پہنچانے کے لئے چھ یونیورسٹیوں میں اس سال یوگا محکمہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یوگا کی اہمیت کو بین الاقوامی سطح پر قبول کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرگرمی کی وجہ سے ہی 190 ممالک نے یوگا کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اقوام متحدہ نے گزشتہ سال سے 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا کاآغاز کرنے کا اعلان کیا۔