بھرت پور: راجستھان میں بھرت پور کے ڈیگ تھانہ علاقہ میں تین درجن سے زیادہ مشکوک لوگوں کو حراست میں لے کر ان کے پاس سے گاڑیاں، ہتھیار اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھرت لال مینا نے آج بتایا کہ سونے کی اینٹ کے کام پر ہونے والی ٹھگی اور چوری کی گاڑیوں کے خلاف آج صبح سے ہی علاقہ میں ‘بھلمبکا،کلیرا اور پرمدرا نیز آس پاس کے قریب آدھا درجن گاؤں میں بھاری پولیس فورس کے ساتھ دبش دے کر ان مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔مسٹر مینا نے بتایا کہ پولیس نے ابھی تک ایک درجن سے زیادہ گاڑیاں، نصف درجن ہتھیار اور بڑی مقدار میں کارتوس کے علاوہ ایک ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹ بھی برآمد کی ہے۔