سدھارتھ نگر:اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں ہائی کورٹ کے حکم پر مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا)کے تحت ہورہے کاموں کے لئے خریداری گھوٹالے کی تفتیش میں مصروف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)نے تین بلاکوں میں چھاپہ مارکر ثبوت یکجا کئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تین روز پہلے آئی سی بی آئی کی چار رکنی ٹیم نے پہلے برڈپور بلاک دفتر میں چھاپہ مارا۔اس کے بعد شہرت گڑھ اور پھر بڈھنی بلاک دفتر میں چھاپے ماری کی۔ٹیم نے اس دوران ثبوتوں کے کاغذات یکجا کئے ۔ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کی ٹیم نے بلاک کے ملازمین کو لے جاکر ان سے اکیلے میں پوچھ گچھ کی اور اس سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کئے ۔اس گھوٹالے کے سلسلے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔