لکھنؤ: اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادو نے آج تسلیم کیا ہے کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) چھوڑنے والے سوامی پرساد موریہ سے ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد مسٹر یادو نے اخبار ی نمائندوں سے کہا کہ مسٹر موریہ اپوزیشن لیڈر ہیں۔ انہوں نے کل بی ایس پی چھوڑ کر بہت اچھا کام کیا ہے ۔ یہ پارٹی میں شامل ہونگے پتہ نہیں لیکن بی ایس پی میں کا رہنا اچھی بات نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر موریہ اچھے آدمی ہیں لیکن وہ غلط جگہ تھے ۔ یہ انہوں نے (مسٹر یادو) نے کئی بار کیا تھا۔ ان کے پارٹی چھوڑتے ہی اس کی تصدیق ہوگئی ۔ میرے ایوان کے لیڈر ہونے کے ناطے ان سے اچھے تعلقات ہیں کیونکہ وہ اپوزیشن کے لیڈر ہیں۔