مہارج گنج ؍رائے بریلی (نامہ نگار) عام آدمی پارٹی نے ایک طرف اپنی شبیہ بہتر بنانے کے لئے مہم شروع کی ہے ۔ دوسری جانب قصبہ میں بھی اپنی موجودگی درج کراتے ہوئے اہم چوراہوں پر عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے رکن سازی مہم کا آغاز کیا۔ پارٹی کارکنان نے ۳۲۵۰سے زائد لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے کے لئے فارم بھرے۔ عام آدمی پارٹی کے کارکن امرپرتاپ سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی آئندہ ۲۶جنوری تک مفت رکن سازی مہم کا آغاز کرے گی اور لوگوں کو پارٹی میں شامل کرے گی۔ کیمپ میں پروہت سنگھ ، دھرمیندر سنگھ، گولوں سنگھ، وکاس سنگھ کے علاوہ کثیر تعداد میں عام آدمی پارٹی کے عہدیدان اور کارکنان موجود تھے۔ زبردست سردی میں بھی لوگوں کا جوش وخروش دیکھنے کے قابل تھا۔