ملبورن:آسٹریلیا میں ہزاروں لوگوں نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے حق میں قانون بنانے کے مطالبے پر کل مظاہرہ کیا اور کہا کہ دو جولائی کے پارلیمانی انتخابات میں خواہ کسی بھی پارٹی کی جیت ہو، اسے ہم جنس پرستوں کی شادی کا قانون بنانے کے لئے نئی پارلیمنٹ میں بل پیش کرکے اسے منظور کرانا چاہیے ۔
آسٹریلیا کے کنزرویٹو وزیر اعظم میلکوم ٹرنبل ہم جنس پرستوں کے حامی ہیں اور انہوں نے 2016 کے انتخابات میں اس مسئلے پر ووٹروں سے ووٹ دینے کی اپیل بھی کی ہے ۔ اپوزیشن لیبر پارٹی بھی انتخابات جیتنے پر 100 دن کے اندر اندر بل پیش کرنے کا وعدہ کر رہی ہے ۔ رائے شماري کے مطابق دو جولائی کے انتخابات میں کنزرویٹو اور لیبر کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے ۔
ہم جنس پرستوں کی شادی کے مطالبے کے سلسلے میں سڈنی، ملبورن، برسبن اور پرتھ میں مظاہرے کئے گئے ۔ہم جنس پرستوں کی شادی کا قانون بنانے میں تاخیر کے سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر آسٹریلیا کی تنقید ہوتی رہی ہے ۔