روس کے علاقے کیروف کے گورنر نیکیتا کو چالیس لاکھ روسی روبل رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔
تحقیقاتی کمیٹی کے ترجمان ولادیمیر مارکن کے مطابق کیروف کے گورنر نیکیتا بیلخ پر چار لاکھ روبل رشوت لینے کا شبہ ہے جس پر ان کے خلاف مجرمانہ مقدمے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
گورنر نکیتا اپنی سرپرستی میں ایک فیکٹری اور فارسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت کیروف میں مقامی کاروبار چلاتا ہے جبکہ انہوں نے ماسکو کےا ریسٹورنٹ کے لیے رشوت بھی لی۔
41سالہ نیکیتا دو ہزار آٹھ میں کیروف کے گورنر مقرر ہوئے اور دوہزار چودہ میں عہدے پر دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔