جنو بی کوریا کے ساحل پر مٹی میں کھیلنے کے19ویں سالانہ تہوارکا آغاز ہوگیاجس کے پہلے ہی روز لو گو ں نے پا نی اور کیچڑ میں کھیل کو د کے خوب مزے اڑائے ۔یہ عجیب کھیل ہے جس میں لوگ بڑھ چڑھ کر دلچسپی لیتے ہیں۔
اس منفر د میلے میں شر یک افراد نے بچو ں کی طر ح 200ٹن گیلی مٹی میں لو ٹیں لگاکر نہ صرف خو د کوبلکہ دو سر و ں کو بھی مٹی میں لت پت کردیا ۔
ہر سال کی طرح اس سا ل بھی اس میلے میں ہزاروں افراد نے شر کت کی اور بے فکر ی سے مٹی میں گندے ہو کربچپن کی یا د یں تا زہ کی۔
ہر سال زور و شور سے منائے جانے والے اس دس روزہ فیسٹیول میں رواں سال کم از کم30لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔