نئی دہلی:بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی بار بار چوٹی کے افسروں پر حملے اور ساتھی سینئر پارٹی رہنماؤں جیسے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے استھزاء پر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے عوامی سطح پر دوٹوک اعتراض کے ایک دن بعد جیسے گمنامی میں چلے گئے ۔
ذرائع ابلاغ سے بچ کر نکلتے ہوئے ڈاکٹر سوامی نے اپنے فیورٹ سوشل پلیٹ فارم سے گو یا ہوئے جہاں وہ تازہ سلسلے کے حوالے سے فلسفیانہ انداز اختیارکر لیا ہے ۔
مسٹر مودی کا انٹرویو نشر ہونے کے گھنٹوں بعد اجیہ سبھا کے رکن نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ” یہ دنیا بالعموم ایک ایسے توازن پر ہے جس میں ایک پیرامیٹر کی معمولی تبدیلی بھی تمام تبدیلیوں پر اثر انداز ہوتی ہے ۔کرشن نے اسی لئے سکھ دکھ ۔۔۔ کی بات کہی ہے ۔
ڈاکٹر سوامی نے بہر حال یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس تناظرمیں بھگوان کرشن کا ذکر کیا ہے ۔
ڈاکٹر سوامی کی خاموشی سے یہاں بی جے پی کے صدر دفتر میں راحت محسوس کی گئی ہے کیونکہ پارٹی کے ترجمانوں کو ان کی باتوں پر ہر دن استفسارات کا جواب دینے میں مشکل پیش آرہی تھی ۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سوامی کا نام لئے بغیر، وزیر اعظم نے کہا تھا کہ “یہ غیر مناسب ہے . میرا پیغام واضح ہے ۔ اگر کوئی خود کو نظام سے اوپر سمجھتا ہے تو، وہ غلط ہے ”۔