میکسیکو سٹی: میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکامیں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
امریکی محکمے ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹرا سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور اس کے جھٹکے وہاں سے تقریبا 360 کلومیٹر دور دارالحکومت میکسیکو سٹی تک محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز پنوٹیپا ڈی ڈان لوئیس شہر کے شمال میں 10 کلومیٹر دور سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ملک کے وزیر داخلہ میگوئل انجیل اوسوریو چونگ نے ٹویٹ کرکے اطلاع دی کہ فی الحال کہیں سے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔
اوکساکا میں ہنگامی خدمات کے کوآرڈینیٹر فلپ ریینا نے کہا”پوری ریاست میں موجود ہمارے نمائندوں نے ابتدائی حالت کے بارے میں ہمیں مطلع کیا ہے کہ کہیں بھی کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ”۔