کوالالمپور:ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک پب پر آج علی الصبح ایک گرینیڈ حملے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔
سیلانجور صوبے کے نائب پولیس سربراہ عبد الرحیم جفار نے بتایا کہ کوالالمپور سے متصل پچونگ شہر واقع موودا بار میں اس وقت گرینیڈ سے حملہ کیا گیا جب وہاں موجود لوگ یورو کپ کا براہ راست نشریات دیکھ رہے تھے ۔ انہوں نے واقعہ کے پیچھے دہشت گردوں کا ہاتھ ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی وجہ کاروباری مسابقت یا کسی کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہو سکتی ہے ۔
واضح رہے سال 2014 میں یہاں کے ایک پب میں ہونے والے گرینیڈ حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی اور 12 دیگر زخمی ہوئے تھے ۔