لندن:شمالی اوقیانوس معاہداتی تنظیم (نیٹو) نے امریکی سفارت کار روز گوٹے موئلر کو امریکی قیادت والے اتحادی دستے کا نائب سربراہ کے عہدے پر مقرر کیا ہے ۔ روز اس عہدے کو سنبھالنے والی تنظیم کی پہلی خاتون نائب سربراہ ہوں گی۔
اتحاد ی دستہ کے سربراہ جینس اسٹولین برگ نے ایک بیان میں کہا، ”امید ہے روز گوٹے موئلر روس کے ساتھ تعلقات اور ہتھیار کنٹرول کے شعبے سمیت بین الاقوامی سلامتی پالیسی میں اپنے تجربات سے نیٹو کو نئی بلندیوں لے جائیں گی”۔ انہوں نے کہا کہ نائب سربراہ کے عہدے پر پہلی بار کسی عورت کی تقرری کرنا نیٹو کے لئے بڑی کامیابی ہے ۔
امریکی سفارت کار گوٹے موئلر کو نیٹو کے اس عہدے کے لئے صدر براک اوباما نے مارچ مہینے میں نامزد کیا تھا۔ وہ روس کے سلسلے میں نرم رویہ رکھتی ہیں۔ گوٹٹے موئلر فی الحال ہتھیار کنٹرول اور بین الاقوامی سلامتی کی سیکرٹری ہیں۔