دہرادون: اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ اور چمولی اضلاع میں آج بادل پھٹنے اور اس کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 20 سے زائد افراد کے مارے جاننے کا اندیشہ ہے .ذرائع نے بتایا کہ پتھورا گڑھ کے ڈی ڈی ہاٹ تحصیل کے سکوڈی گاؤں میں بادل پھٹنے کے بعد مٹی تودے گرنے سے کئی مکان منہدم ہو گئے جن کے نیچے تقریبا 30 افراد اور 50 سے زیادہ جانور دب گئے . ان میں سے چار افراد کی لاشیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں.محکمہ آفت نے بتایا کہ امدادی کام چل رہا ہے . ضلع میں مواصلات کی خدمات میں رخنہ پڑا ہے اس لئے وہاں سیٹلائٹ فون کا انتظام کیا جا رہا ہے .مولی ضلع میں بھی بادل پھٹنے کے ایک اور واقعہ میں تین افراد کے مارے جانے کااندیشہ ہے .وزیر اعلی ہریش راوت نے فوج سے فوری طورپر امدادی کام میں مدد کی درخواست کی ہے جس کے بعد فوج کے دستہ نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ مہم شروع کر دی ہے . فوج کے ساتھ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم بھی امدادی کام میں مصروف ہے ۔