نئی دہلی:اٹھارہ سالہ تاریشی جین کی لاش بذریعہ طیارہ آج دہلی لائی گئی ہے ۔ ڈھاکہ میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے 20 غیر ملکی یر غمالوں میں یہ ہندستانی بچی بھی شامل تھی۔
تاریشی جین کی میت گرو گرام[ ہریانہ ] لے جائی جائے گی جہاں آخری سومات ادا ہوں گی۔
متوفیہ کے والد بنگلہ دیش میں پندرہ بیس سال سے تیارشدہ ملبوسات کے تاجر ہیں۔ تاریشی چحٹی گزارنے ڈھاکہ پہنچی تھی جہاں اسے اندوہناک سانحے سے گزرنا پڑا۔متوفیہ امریکہ میں یو سی برکلے میں طالبہ تھی۔ جمعہ کو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہولی آرٹیسن بیکری میں شام گزارنے گئی تھی۔ جس پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا۔
ہرچند کہ دہشت گرد مارے گئے اور 13 یرغمالوں کو بچا بھی لیا گیا لیکن اس سے پہلے دہشت گرد 20 لوگوں کو اپنا شکار بنا چکے تھے جن میں تاریشی بھی شامل تھی۔