جکارتہ:انڈونیشیا میں ایک خودکش حملہ آور نے آج صبح پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے خود کو اڑا لیا ۔اس واقعہ میں ایک دیگر زخمی ہوگیا۔
انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان رافلی عمر نے واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں خودکش حملہ کرکے خود کو اڑا لیا۔ اس حملے میں ایک دیگر زخمی ہوگیا۔
دہشت گرد تنظیم آئی ایس نے انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ میں جنوری میں چار لوگوں کو قتل کرنے کی ذمہ داری لی تھی، جس کے بعد سے ہی یہاں کے حکام ہائی الرٹ پر ہیں۔