مالے :مالدیپ میں صدر عبداللہ یامین کے نشانے پر سیاسی مخالفین کے بعد اب صحافی آگئے ہیں جن کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
مالدیپ کی ایک مقامی عدالت نے ملک کے بند ہو چکے واحد اخبار ہاویرو کے سابق صحافیوں پر دو سال کی پابندی لگا دی ہے ۔ ان صحافیوں نے مارچ میں اجتماعی طور پر استعفی دے کر وب سائٹ میہارو شروع کی تھی۔ اس کا انگریزی اور مقامی زبان دیوہی میں آن لائن ایڈیشن بھی ہے ۔
میہارو کے معاون مدیر علی نافذ نے کہا ‘یہ فیصلہ مالدیپ کی آزادی اور غیرجانبدار میڈیا پر حکومت کا حملہ ہے ۔ ہم اس فیصلہ کو چیلنج کریں گے ۔ اس سے قبل اجتماعی استعفی کے بعد عدالت نے ہاویرو کے بانی محمد ظہیر حسین کو ادارتی اور انتظامی ذمہ داری چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت حامی ہاویرو نے حالیہ برسوں میں کئی امور پر حکومت کے خلاف اپنا موقف پیش کیا ہے ۔