جدہ:سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے آتشیں فدائی کی جہاں بحیثیت پاکستانی شناخت ہوگئی وہیں مدینہ میں مسجد نبوی کے حرم کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ایک خودکش حملے میں ابتک چار سیکیورٹی اہلکاروں کے شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق امریکی قونصل خانے کے قریب خود کودھماکے اڑانے والا آتشیں فدائی پاکستانی تھا، جس کی شناخت عبداللہ گلزار خان کے نام سے کی گئی۔سعودی وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی ہے اور بتا یا ہے کہ 35 سالہ عبداللہ گلزار خان 12 سال سے اپنی اہلیہ اور والدین کے ہمراہ جدہ میں مقیم تھا اور پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھا۔
جدہ دھماکے کے علاوہ گذشتہ روز سعودی عرب کے شہر قطیف اور مدینہ منورہ میں مساجد کے قریب بھی 3 خود کش دھماکے ہوئے ، جن کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔