ممبئی(وارتا) بالی ووڈ کی بولڈ اداکار ہ کرینہ کپور اپنی آنے والی فلم سنگھم ۲ میں مراٹھی خاتون کا کرداراداکرتی نظرآئیں گی۔ بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار روہت شیٹی اپنی سپرہٹ فلم سنگھم کا سیکول بنانے جارہے ہیں اس فلم میں اجے دیوگن کے اپوزٹ کرینہ کا انتخاب کیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ اس فلم میں کرینہ خالص مراٹھی خاتون کا کرداراداکرنے جارہی ہیں۔ کرینہ نے پہلے اس طرح کا کردارکبھی نہیں اداکیا ہے ۔ اجے اورکرینہ کی جوڑی اس سے قبل اومکارا، گول مال ریٹرن ،گول مال ۳ ؍اورستیہ گرہ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کا م کرچکی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سنگھم ۲ میں کرینہ کیلئے روہت شیٹی نے طاقتور کردارلکھا ہے۔ کرینہ مراٹھی زبان سیکھنے کیلئے ان دنوں کافی محنت کررہی ہیں اس سے قبل سنگھم میں جنوبی ہند کی اداکارہ کاجل اگروال نے اجے دیوگن کے اپوزٹ کام کیا تھا۔ وہیں بالی ووڈ فلمسازرپیش پال کا کہنا ہے کہ وہ کام سوتر تھری ڈی کرینہ کپور کو لیکر بناناچاہتے تھے۔ روپیش بالی ووڈ کی بولڈ گرل شرلین چوپڑا کو لیکر کام سوترتھری ڈی بنارہے ہیں۔ روپیش نے کہا کہ شرلین میری پہلی پسند نہیں تھی۔ پہلے میں کرینہ کو لیکر یہ فلم بنانا چاہتا تھا لیکن بات نہیں بنی شرلین نے فلم میں بہترین کا م کیا ہے۔ مجھے شرلین کے ساتھ کام کرنے میں کوئی پریشانی نہیںہوئی۔ واضح رہے کہ روپیش کی ہدایت کاری میں بنی کام سوتر تھری ڈی میں شرلین چوپڑا کے علاوہ ملند گناجی ، کنگ مال خان ، مکرند دیش پانڈے، ششما مکھرجی اورگجیندر چوہان کا اہم کردار ہے۔یہ فلم ہندی اورانگریزی میں بنائی جارہی ہے۔