نئی دہلی۔ معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹرذاکر نائیک پر حالانکہ میڈیا نے ایک طوفان سا برپا کردیا ہے تاہم انہیں مسلم تنظیموں اور مسلم شخصیات کی طرف سے ان کے ساتھ نظریاتی اختلافات کے باوجود زبردست حمایت بھی مل رہی ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دفاع میں اب لیڈران بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ممبئی کے ایس پی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے ذاکر نائیک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی صحیح تعلیم دے رہے ہیں۔ ان پر لگ رہے الزامات غلط ہیں۔
اعظمی نے کہا کہ ذاکر نائیک نے کبھی بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ اگر کسی دہشت گرد کو ان کی تقریر پسند آ گئی تو اس میں ان کی کیا غلطی ہے۔
کی خبریں اپنے نیوز فیڈ میں پڑھنے کے لئے پیج لائک کریں Pradesh18
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حمایت میں آئے ابو عاصم اعظمی، کہا، اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو۔۔۔
پیس ٹی وی پر پابندی کے سوال پر اعظمی نے کہا کہ لندن میں بھی پیس ٹی وی چل رہا ہے۔ اگر ملائیشیا یا بنگلہ دیش نے پیس ٹی وی پر پابندی عائد کی ہے تو مجھے نہیں پتہ۔ انہیں اگر گرفتار کیا گیا تو یہ مسلمانوں کو دبانے کی ایک اور کوشش ہوگی۔