نئی دہلی : وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس کے شہر نائس میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں کسی بھی ہندوستانی کی جان ضائع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج کہا ” پیرس میں موجود ہمارے سفیر نائس میں ہندوستانی لوگوں کے رابطہ میں ہیں اور اس حملے سے کسی بھی ہندوستانی کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے ۔پیرس میں ہندوستانی سفارتخانہ نے کسی بھی طرح کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر 40507070 ۔1۔33۔ جاری کیا ہے ۔