بھارتی فضائیہ کا طیارہ خلیج بنگال میں لاپتہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے چھ افراد سمیت 29 افراد سوار ہیں، طیارے کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی فضائیہ کا طیارہ خراب موسم کے باعث لاپتہ ہوا، یہ طیارہ چنئی سے جزیرہ انڈامان اورنکوبار جارہا تھا،صبح پونے 9 بجے طیارے کا راڈر سے رابطہ منقطع ہوا۔
بھارتی فضائیہ، بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے عملے نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے۔یہ طیارہ ایندھن کی ری فیولنگ کے بغیر 4 گھنٹے پرواز کرسکتا ہے۔