جون پور: اترپردیش کے جون پور ضلع کے کھیتا سرائے میں کل دیر رات کچا مکان گرنے سے سور ہے گھر کے دوافراد کی موت ہوگئی جب کہ دو بری طرح زخمی ہوگئے ۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ کھیتا سرائے میں مہروڑا گاوں کے رہائشی رام اودھ بند کا کچا مکان رات تقریبا بارہ بجے گر گیا ۔ حادثہ کے وقت گھر کے تمام لوگ سورہے تھے ۔ ملبے میں پورا خاندان دب گیا۔
مکان گرنے کی آواز سن کر پڑوسی جائے حادثہ پر پہنچے اور ملبے میں دبے لوگوں کو نکالا لیکن اس وقت تک رام اودھ (35) اور اس کی دو سال کی بیٹی کومل دم توڑ چکی تھی۔حادثے میں بری طرح زخمی اس کی بیوی سمیت دو لوگوں کو اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے ۔